ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / افغانستان: نیٹو قافلے پر خودکش دھماکا، 8 شہری ہلاک

افغانستان: نیٹو قافلے پر خودکش دھماکا، 8 شہری ہلاک

Wed, 03 May 2017 19:43:08  SO Admin   S.O. News Service

کابل،3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب نیٹو اہلکاروں کے قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کابل کے انتہائی حساس علاقے میں اس دھماکے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس موقع پر کسی نیٹو اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکا خودکش حملہ ٹھا جس کے نتیجے میں نیٹو قافلے کے قریب موجود شہری گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔یہ حملہ افغان طالبان کی جانب سے پچھلے ہفتے کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے موسم بہار میں غیر ملکی افواج کے خلاف دھماکوں کی نئی لہر چلانے کا اعلان کیا تھا۔


Share: