ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی کے 9 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری، رمن سنگھ کے بیٹے کا کٹا ’پتا ‘ 

بی جے پی کے 9 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری، رمن سنگھ کے بیٹے کا کٹا ’پتا ‘ 

Mon, 25 Mar 2019 02:06:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:24 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک اور فہرست جاری ہوئی ہے۔ بی جے پی کی اس لسٹ میں 9 امیدواروں کے نام ہیں۔ بی جے پی کی اس لسٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر رمن سنگھ کے بیٹے کا ٹکٹ کاٹ گیا ہے۔ رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ ابھی راج نند گاؤں سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی نے ایم پی رمیش بیس کا ٹکٹ کاٹا ہے۔ رمیش بیس رائے پور سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ بی جے پی کی اس لسٹ کے مطابق ابھیشیک سنگھ کی جگہ راج نند گاؤں سے سنتوش پانڈے اور رائے پور سے رمیش بیس کی جگہ سنیل سونی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ بی جے پی نے حال ہی میں چھتیس گڑھ کے موجودہ تمام ممبران پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹنے کی بات کہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے پیش نظر چھتیس گڑھ سے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ بی جے پی کو گزشتہ سال ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پارٹی اپنا کھویا ہوا ’وقار ‘ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ریاست میں 68 سیٹیں جیتی تھیں۔ ریاست میں 15 سال حکومت کر چکی بی جے پی کو 15 سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔


Share: