ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل کانگریس کو ختم کرنے کی مہاتما گاندھی کی خواہش کے مطابق کام کر رہے ہیں:گڈکری

راہل کانگریس کو ختم کرنے کی مہاتما گاندھی کی خواہش کے مطابق کام کر رہے ہیں:گڈکری

Fri, 23 Sep 2016 20:40:26  SO Admin   S.O. News Service

پنجی،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)راہل گاندھی پر چٹکی لیتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ کانگریس نائب صدر اس ’’گرینڈ اولڈ پارٹی‘‘کو ختم کرنے کی مہاتما گاندھی کی خواہش کو پورا کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔گڈکری نے کہا کہ گوا میں عام آدمی پارٹی کے کاموں سے آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہو گا کیونکہ وہ کانگریس کے ووٹ بینک کو نگل رہی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا ایک خواب تھا کہ آزادی کے بعد کانگریس کو ختم ہو جانا چاہئے،وہ کانگریس سے پاک ہندوستان چاہتے تھے،راہل گاندھی سمیت ان کے بہت سے پیروکار اور دیگر کانگریسی کارکنان اب ان کی خواہش کو پورا کرنے میں لگے ہیں۔گوا میں کاگریس کی آپسی لڑائی سے بھی اس میں تعاون مل رہا ہے۔گوا کے وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کا آغاز گوا میں 2017کے اسمبلی انتخابات سے ہوگا جب ریاست سے کانگریس ختم ہو جائے گی۔گڈکری نے گوا میں بی جے پی ممبران اسمبلی اور کارکنوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو دس ووٹ ملتے ہیں تب وہ ہمارے صرف دو ووٹ لے گی جبکہ کانگریس کے آٹھ ووٹ لے گی۔گڈکری نے دعوی کیا کہ گوا میں کانگریس کے کئی لیڈر بی جے پی میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: