نئی دہلی:25 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ای ڈی کی طرف سے چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد پیر کو وکیل گوتم کھیتان، ان کی بیوی ریتو اور دو کمپنیوں اسمیکس اور ونڈفور کو طلب کیا۔خصوصی جج اروند کمار نے چاروں ملزمان کو چار مئی کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔اس سے پہلے ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ اور کالا دھن رکھنے کے ایک معاملے میں ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا۔محکمہ انکم ٹیکس نے کھیتان کے خلاف کالا دھن (غیر اعلانیہ غیر ملکی آمدنی اور جائیداد) اورٹیکس ایکٹ، 2015 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا۔اسی کیس کی بنیاد پر منی لانڈرنگ انسداد قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت نیا فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔