ممبئی ،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ایک ملک گیر عوامی تحریک ہے جو لوگوں کو انصاف دلانے اور معاشرے میں امن قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے- تنظیم کو عوامی بیداری کے لئے ہمیشہ ہی آپ کی مدد ملتی رہی ہے، جسکے لئے ہم آپ کے مشکور و ممنون ہیں- ایم پی جے نے ریاست میں سرکاری بے حسی کی وجہ سے چار لکھ اقلیتی طلباء کو پری میٹرک اسکالر شپ سے محروم کر دینے پر اپنی آواز بلند کی ہے ، جسکی پریس ریلیز حاضر خدمت ہے- آپ سے گزارش ہے کہ ، آپ اسے اپنیاخبار میں جگہ دے کرہماری حوصلہ افزائی کریں اور غربت کے شکار لاکھوں طلباء کو انکا حق دلانے میں ہماری مدد کریں -