نئی دہلی :2/مارچ ( ایس او نیوز) سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کوہدایت دی کہ 28مارچ تک سیمپلس کی تعداد میں اضافہ کے بارے میں جواب داخل کیاجائے اور فی اسمبلی حلقہ وی وی پی اے ٹی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کے امکانات پر اظہار خیال کیاجائے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک مشرا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے انتخابی کمیٹی کو 28مارچ 4 بجے شام تک مہلت دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ بتائیں کہ آیارائے دہندگان کاغذی جانچ مشینوں کی تعداد فی اسمبلی حلقہ ایک سے زیادہ کرنے کا امکان ہے تاکہ رائے دہندے مطمئن ہوسکیں ۔ بنچ نے نشاندہی کی کہ وہ چاہتی ہے کہ وی وی پی اے ٹی سروے سیمپلس مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے ۔ اس نے کہاکہ یہ صرف ووٹ ڈالنے کے ارادے کااظہار نہیں ہے بلکہ یہ اطمینان کا معاملہ ہے۔ کوئی بھی محکمہ خود کو تجاویز سے الگ تھلگ نہیں کرسکتا تاکہ ہر چیز کو بہتر بنایا جاسکے ۔ بنچ نے کہاکہ رائے دہی کا نہیں بلکہ اس نظام پر رائے دہندوں کے اطمینان کا معاملہ ہے ۔ بنچ نے جس نے مقدمہ کی آئند ہ سماعت یکم اپریل کو مقرر کی ہے 21اپوزیشن قائدین نے جن کی قیادت چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو کررہے تھے ۔