نئی دہلی :27 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے بدھ کو صوتی اور تصویری اشتہارات ’میں نے بھی چوکیدار ہوں‘ کا ویڈیو اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو لے کر بی جے پی انتخابی کمیٹی کے ایک رکن کے خلاف وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا۔ایک افسر نے یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ نیرج کو تین دن کے اندر اندر اس پر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس کی میڈیا سرٹیفیکیشن اور نگرانی کمیٹی (ایم سی ایم سی) نے بی جے پی لیڈر کو 16 مارچ کی تاریخ والا ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔یہ سرٹیفکیٹ مبینہ اشتہارات کو لے کر بھیجا گیا۔یہ سرٹیفکیٹ فوجی اہلکاروں کے مثال والے کلپ ہٹائے جانے کو لے کر تھا،اس مہینے کے آغاز میں الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ملک کے سکیورٹی کو اپنے انتخابی مہم سے الگ رکھیں اوراشتہارات میں ان کی تصاویر استعمال نہ کریں۔