وزیراعظم نے بی جے پی کی تاریخ سے کیرالہ کو جوڑا، کیرالہ کے باشندوں کی تعریف کی
کوجھکوڈ، 24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کے کوجھیکوڈ میں پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ اپنے اپنے ملک میں ہمیں غریبی اوربے روزگاری سے لڑناچاہئے۔انہوں نے پاکستان کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک ملک ایشیاء میں بدامنی پھیلارہاہے۔کیرالہ کے نام میں پاکیزگی کا احساس جھلکا ہے۔کیرالہ کے لوگ دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور یہ احترام کیرالہ کے لوگوں کے زندگی جینے کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں وہ کیرالہ کے لوگوں سے ملے، سب کے منہ سے کیرالہ کی تعریف سنی۔کیرالہ کے کوجھکوڈ میں اسٹیج پر پہنچتے ہی پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا۔اسٹیج پر بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی بھی موجود تھے۔مودی نے کہاکہ آج مجھے اس زمین پر دوبارہ آنے کا موقع ملا ہے،چند سال قبل اسی میدان پرسیاسی ریلی کرنے کا موقع ملا تھا۔ہیلی پیڈ سے لے کر یہاں تک پورے راستے پرانسانی چین نہیں، بلکہ انسانی دیوار دیکھا۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے 50سال پہلے پنڈت دین دیال اپادھیائے یہیں پر صدر بنائے گئے تھے۔50سال پہلے اخبار کے کسی کونے میں جن سنگھ کی یہ خبر شائع ہوئی ہوگی یا نہیں یہ نہیں معلوم،اس وقت کے سیاسی پنڈتوں کو حیرانی ہوئی ہوگی لیکن تنوع سے بھرے اس ملک نے اب اسے سب سے بڑی پارٹی بنا دیا ہے اور ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا وہ بھی مکمل اکثریت کے ساتھ یہ موقع دیا ہے۔