غزہ،21دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اردن کے شہر کرک میں ہونے والی دہشت گردی کی ایک کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن کے شہر کرک میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ حماس اردن میں دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اردن میں دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران ایک درجن شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔