ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / افغانستان: مزید ہزاروں افغان گھر بار چھوڑنے پر مجبور

افغانستان: مزید ہزاروں افغان گھر بار چھوڑنے پر مجبور

Sun, 07 May 2017 18:10:52  SO Admin   S.O. News Service

کابل7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغان طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار کے حملے شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک کے شمال مشرقی صوبہ قندوزمیں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں شہری گھر بار چھوڑنے پرمجبورہوچکے ہیں۔ یہ بات نارویجیئن ریفیوجی کونسل کی طرف سے آج اتوار کے روز بتائی گئی ہے۔ اس تنظیم کے مطابق زیادہ تر افراد قلعہء زل اورخان آبادکے اضلاع سے بے گھرہوئے۔ قلعہء زل گزشتہ روز سے طالبان کے قبضے میں آ گیا ہے۔ طالبان نے رواں برس موسم بہارمیں شروع گئے حملوں کواپنے سابق رہنما مْلا اختر منصور کے نام پر ’’آپریشن منصوری‘‘ کا نام دیا ہے۔


Share: