ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اقوام متحدہ کا فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات کا مطالبہ

Wed, 21 Dec 2016 17:35:36  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،21دسمبر(ایسس او  نیوز  /آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ خود ڈوٹیرٹے کی جانب سے دیے جانے والے اس بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے مبینہ ڈرگ ڈیلرز کو ہلاک کیا تھا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہا کہ فلپائن کی عدلیہ کو آئین اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور آزادانہ تحقیقات کروانی چاہییں۔ ڈوٹیرٹے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شہر داواؤ کی میئر شپ کے دور میں اُنہوں نے سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کو ہلاک بھی کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق فلپائن میں منشیات کے خلاف جنگ کے دوران اس سال اب تک چھ ہزار ایک سو افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
 


Share: