ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اگلے ماہ کے آخر تک کورٹ میں واپسی کی امید ہے:سائنا

اگلے ماہ کے آخر تک کورٹ میں واپسی کی امید ہے:سائنا

Wed, 28 Sep 2016 17:13:39  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی اسٹار شٹلر سائنا نہوال گھٹنے کی چوٹ سے اچھی طرح نکل رہی ہیں اور امید کر رہی ہیں کہ وہ اگلے ماہ کے آخر تک کورٹ میں واپسی کر لیں گی۔سائنا نے یہاں کہا کہ اکتوبر کے آخر سے پہلے نہیں، اس لئے تب تک میں کچھ ٹورنامنٹ میں بھی نہیں کھیل پاؤں گی،میں اس وقت دنیا کی آٹھویں نمبر کی کھلاڑی ہوں لیکن رینکنگ میں اور زوال آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ہفتے کا رہیبلٹیشن کر لیا ہے اور کورٹ پرپریکٹس سے پہلے پانچ سے چھ اور ہفتے اس کیلئے رکھے جائیں گے۔سال 2012لندن اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اس 26سالہ کھلاڑی نے امید ظاہر کی کہ اگر وہ میچ فٹ ہو جاتی ہیں تو نومبر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیل سکتی ہے۔یہ پوچھنے پر کہ وہ اگلا ٹورنامنٹ کب کھیلیں گی؟ تو انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو نومبر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلوں گی۔گزشتہ ماہ ممبئی کے ہسپتال میں ان کے دائیں گھٹنے کی سرجری کی گئی تھی اور وہ چوٹ سے اچھی طرح نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، رہیبلٹیشن ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپٹل کے اسپورٹس میڈیسن چیف ہیدر میتھیوز کی نگرانی میں اچھا چل رہا ہے۔سائنا کو اگست میں گھٹنے میں چوٹ لگی تھی اور یہ ریو اولمپکس کے دوران بڑھ گئی تھی۔


Share: