ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / این آئی اے ٹیم کا پونچھ کا دورہ، ایل او سی پار تجارت کے ریکارڈ کی کر رہی ہے جانچ

این آئی اے ٹیم کا پونچھ کا دورہ، ایل او سی پار تجارت کے ریکارڈ کی کر رہی ہے جانچ

Tue, 20 Dec 2016 21:01:20  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 20دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) کی ایک ٹیم نے جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کا آج دورہ کیا اور چاکن-دا باغ ٹریڈ فیسلٹیشن سینٹر سے ایل او سی پار تجارت کا ریکارڈ لیا۔پونچھ کے ڈپٹی کمشنر ایم ایچ ملک نے آج کہا کہ این آئی اے نے پونچھ کا دورہ کیا، وہ ایل او سی پار تجارت ریکارڈ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے(این آئی اے کی ٹیم)چاکن-دا باغ ٹریڈ فیسلیٹیشن سینٹر(ٹی ایس سی)کا ریکارڈ لیا ہے اور اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ٹیم ایل او سی پار تجارت کی آڑ میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی تحقیقات کر رہی ہے۔آئی جی رینک کے افسران کی سربراہی والی این آئی اے کی ٹیم پونچھ میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے۔انہوں نے کئی تاجروں اور ایل او سی پار تاجروں کے علاوہ ٹی ایف سی کے حکام سے بات چیت کی ہے۔این آئی ٹی اس بات کا بھی پتہ لگا رہی ہے کہ کنٹرول لائن سے آر پار تجارت کے نام پر کہیں کوئی مشتبہ سرگرمی تو نہیں ہو رہی ہے۔


Share: