پٹنہ ،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کامدھینو لمیٹڈ نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بہار میں ہونے والی ترقی کے پیش نظر ڈیلروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصدسے آگرہ کے ہوٹل جے پی محل میں ڈیلر میٹ کا انعقاد کیا گی۔کامدھینو کے اس ڈیلرمیٹ میں بہار کے تقریباََ350 ڈیلرشامل ہوئے۔ اس کامیاب انعقاد میں ترقی کے احساس کے ساتھ ہوئے اس ڈیلر میٹ میں کمپنی نے اپنے ڈیلروں کو ترقی اور مارکیٹنگ کے گر سکھائے۔اسٹیل اور مینوفیکچرنگ کے شعبے عظیم کامدھینو لمیٹڈ بہار میں ہونے والی ترقی کے تئیں اپنی حصہ داری کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ کمپنی اسی کے تحت اسمارٹ سٹی منصوبے کے لئے اپنے ڈیلروں کو تیار کر رہی ہے۔ اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت بہار کے تین ضلعے مظفر پور، بھاگلپور اور بہار شریف کی تجویز ہے، اور یہاں پر بڑے پیمانے پر صنعتی، بنیادی ڈھانچہ اور بنیادی ترقی ہونا ہے۔ اس ترقی کے لئے بڑے پیمانے پرا سٹیل مصنوعات اور مینوفیکچرنگ اشیاء کی ضرورت ہو گی۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کمپنی نے آگرہ میں سالانہ ڈیلرمیٹ کا انعقاد کیا۔ اس میں تقریباََ350 ڈیلرشامل ہوئے۔کامدھینو لمیٹڈ کے ڈائرکٹرسنیل اگروال نے اس سالانہ چینل پارٹنرمیٹ میں کہاکہ کمپنی کی ترقی میں جتنا تعاون کمپنی کے عمدہ پروڈکٹ کی ہے اتنا ہی اہم تعاون بہار کے ڈیلروں کا بھی ہے۔ بہار کے ڈیلروں کی کارکردگی سے ہی ہم بہار میں بڑا برانڈ بنے اور مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ اور اب ہم ایک مشترکہ کوشش کے ذریعے ترقی کے معاملے میں میل کا پتھر بننے جا رہے ہیں۔اس موقع پر دادی جی ا سٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر رمیش گپتا نے کہا، '' ہم 11 سالوں سے کامدھینو سے وابستہ ہوئے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے برانڈ سے جڑے ہوئے ہیں جو اپنیپروڈکٹوں کے معیار سے سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔ اپنے بہترین معیار کی وجہ سے ہی کامدھینو لوگوں کی پہلی پسند بنا ہوا ہے اور ساتھ ہی بہار میں کامدھینو ایک برانڈ لیڈر بنا ہے۔کامدھینو اپنے عمدہ معیار کے پروڈکٹ سے بہار کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح بہار کی ترقی میں تعاون دیتے رہیں گے۔