نئی دہلی،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ سے مقرر موسل پینل کے سربراہ جسٹس: ریٹائرڈ: RM لوڑھا نے عدالت عظمی میں اپنی پوزیشن رپورٹ میں بورڈ کے اعلی عہدیداروں کوبرخواست کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی کو پینل کی سفارشات پر بحث کرنے کا پورا موقع ملا تھا۔پینل کی طرف سے اسٹیٹس رپورٹ دائر کرنے کے بعد جسٹس لوڈھا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت سخت ہوتا ہے۔پینل نے اپنی رپورٹ میں بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کو عدالت عظمی کی ہدایات پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے عہدے سے برخواست کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے لوڈھا پینل کی تبدیلی کی سفارشات کے خلاف دائر نظر ثانی پٹیشن پر سماعت کرنے والی پانچ رکنی بنچ میں چیف جسٹس کو بھی نہیں رکھنے کی بھی اپیل کی تھی۔جسٹس لوڈھا نے کہا کہ جو بھی سفارش بی سی سی آئی کو منظور نہیں تھی اس کی مخالفت کی گئی اور انہیں جرح کا پورا موقع ملا،تمام فریقوں کو سننے کے بعد سپریم کورٹ نے قبول کیا کہ کسی کی قابلیت اور صلاحیتوں کو کم سمجھ کر نہیں انصاف کیا جاتا، ہم سپریم کورٹ کے آگے جھکے ہوئے ہیں۔جسٹس لوڈھا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سفارشات پر مزید بحث کے لیے بی سی سی آئی کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں کوئی فریق نہیں ہیں، بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہم تو بس سپریم کورٹ کے فیصلے کو نافذ کر رہے ہیں۔