ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تنخواہ میں اضافہ کو لے کر آپ حکومت کے خلاف گیسٹ ٹیچروں کا مظاہرہ

تنخواہ میں اضافہ کو لے کر آپ حکومت کے خلاف گیسٹ ٹیچروں کا مظاہرہ

Wed, 21 Dec 2016 21:19:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،21دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ میں اضافہ کو لے کر کوئی نیا اعلان نہیں ہونے سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے ناراض اساتذہ نے آج شمالی دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوکر آپ حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔تحریک اساتذہ نے چھترسال اسٹیڈیم کی طرف جانے والے رنگ روڈ کو جام کر دیا جہاں دہلی حکومت نے گیسٹ ٹیچروں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔کجریوال حکومت نے گزشتہ ہفتے گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ میں 90فیصد تک اضافہ کی تجویز پیش کی تھی اور معاملے سے متعلق فائل لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی منظوری کے لئے بھیجی گئی۔جب پروگرام میں وزیر اعلی نے اساتذہ سے خطاب کرنا شروع کیا تو کچھ استاد اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر جانے لگے۔
 


Share: