قاہرہ،6مئی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مصر کی قدیمی درسگاہ جامعہ الازہر الشریف کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد حسنی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔ ڈاکٹر احمد حسنی تین ماہ قبل ہی اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔وائس چانسلر کی جانب سے جمعہ کے روز کی جانے والی برطرفی کے بعد ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈین عریبک فکلیٹی ڈاکٹر محمد حسین المحرصاوی کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا ہے جو آج سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر محمد حسین مستقل ریئس جامعہ کی تعیناتی تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔