جموں ،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)سرحدی سلامتی فورس نے آج ضلع کے پرگوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا۔سرحدی سلامتی فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فورس کے جوانوں نے گشت کے دوران صبح پانچ بجے کے قریب بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کر کے ہندوستانی سرحد میں آئے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا۔افسر نے بتایا کہ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور ایک سم کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے،اب اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سیال کوٹ علاقے کے عبدالقیوم کے طور پر کی گئی ہے۔