ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جمہوریت تھوڑا شور شرابے والا تو ہے لیکن مسائل پر غور کرنے سے ملتا ہے فائدہ:صدرجمہوریہ

جمہوریت تھوڑا شور شرابے والا تو ہے لیکن مسائل پر غور کرنے سے ملتا ہے فائدہ:صدرجمہوریہ

Fri, 23 Sep 2016 20:32:44  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ہندوستانی جمہوریت تھوڑا شور شرابے والی ہے لیکن اگر یہ اپنے سامنے موجود مسائل پر غور کرتا ہے تو اس کا ہمیشہ ہی اچھا منافع ملتا ہے۔صدر نے کہا کہ ہندوستانی تکثیری معاشرے میں مختلف طبقات کے لوگ ایک پرچم اور ایک آئین کے تحت رہتے ہیں اور اس تنوع کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایسا ہی خیال رکھا اور کہا کہ لوگوں کو اس تنوع پر فخر ہونا چاہئے اور ہر ایک کی شراکت کا احترام کرنا چاہئے۔دونوں رہنما یہاں صدارتی محل میں نائب صدر حامد انصاری کی کتاب ’’سٹیزن اینڈ سوسائٹی‘‘کے رسم اجرا کے موقع پر بول رہے تھے۔صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بغیر مؤثر بات چیت کے جمہوریت کی حفاظت نہیں کی جا سکتی۔بک کے اجراء کے بعد انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہمیشہ شور شرابے والی ہوتی ہے،شاید ہماری جمہوریت تھوڑی زیادہ شور شرابے والی ہے لیکن اگر ہم اپنے مسائل کے تئیں دل لگاتے ہیں تو اس کا ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے،اس کا ہمیشہ اچھا فائدہ ہوتا ہے۔


Share: