نئی دہلی،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے چیف سلکٹر ایم ایس کے پرساد نے حال ہی میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو تقریبا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اچھا نہیں کھیلیں گے تو ان کے متبادل کی تلاش کرنی پڑ سکتی ہے۔مداح ایم ایس کے پرساد کے بیان سے بھڑک گئے ہیں اور انہوں نے پرساد کے خلاف جم کر اپنا غصہ ظاہر کیا۔ پرساد کے اس بیان کے بعد شائقین کا غصہ بھڑک اٹھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پرساد کو جم کر کھری کھوٹی سنائی، بہت یوزرس نے تو پرساد کو اپنے کیریئر میں جھانکنے کا مشورہ تک دے ڈالا۔ایک یوزر نے بے حد ناراضگی میں لکھا کہ دھونی بغیر کچھ کئے ٹیم میں نہیں رہ سکتے، ایم ایس کے پرسادبی سی سی آئی کو پرساد سے ایک ا سٹمپنگ کرکے دکھانے کے لئے کہنا چاہئے، جیسے ان کے ریکارڈ ہیں وہ کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ایک اور یوزر نے لکھاکہ جس نے صرف 6 ٹیسٹ اور 17 ون ڈے کھیلے ہیں، وہ کس طرح یوراج، رائنا اور دھونی کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دھونی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرساد نے کہا تھاکہ اگر ایم ایس اچھا کھیلتے ہیں تو ان کو منتخب کرنے میں کیا تکلیف ہے لیکن ہاں، اگر وہ اچھی کارکردگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ہم ان کے متبادل کی تلاش کر سکتے ہیں۔ دھونی کے مستقبل کے بارے میں پوچھنے پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ اس کی پیشن گوئی کرنا مشکل ہے لیکن جب تب وہ اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں اس وقت تک کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔