کجریوال نے دارالحکومت میں بڑھتے جرائم پرمودی اورنجیب جنگ کوآڑے ہاتھوں لیا نئی دہلی6جون(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے آج کہاکہ قومی دارالحکومت میں ’’مکمل جنگل راج‘‘ہے۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی اوریفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ پر’’خراب ہوتے قانون نظام کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہنے کا‘‘کاالزام لگایا۔شمال مشرق دہلی کے برہم پوری علاقے میں کل50سالہ ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کے قتل کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کجریوال نے وزیراعظم اورلیفٹیننٹ گورنر سے(جرائم پرکنٹرول کیلئے)کچھ کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہاکہ دیکھئے، دہلی میں کیا ہو رہا ہے۔کجریوال نے ٹوئٹر پر کہاکہ دہلی میں مکمل جنگل راج ہے۔لیفٹیننٹ گورنرمودی جی قانون سنبھالنے میں ناکام رہے۔انہوں نے خراب ہوتے قانون نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا کیا ہے۔یہ مودی راج کے دوسال ہیں۔آپ حکومت مطالبہ کرتی رہی ہے کہ دہلی پولیس پر کنٹرول، دہلی حکومت کودیاجائے۔موجودہ نظام کے تحت دہلی پولیس براہ راست مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کرتی ہے۔