مظفرنگر، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )حکام نے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 48افراد کو 6 ماہ کے لیے ضلع بدر کر دیاہے ۔ضلع مجسٹریٹ ڈی کے سنگھ نے بتایا کہ مظفرنگر پولیس کی سفارش پر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 48افراد کو چھ ماہ کے لیے ضلع بدر کر دیا گیاہے ۔ان لوگوں پر غنڈہ ایکٹ کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔