ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سیرالیون: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 300 سے زائد افراد ہلاک

سیرالیون: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 300 سے زائد افراد ہلاک

Tue, 15 Aug 2017 22:28:47  SO Admin   S.O. News Service

جوہانسبرگ،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت فریٹاؤن میں بارشوں کے سبب مٹی کا تودہ گرنے اور سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی ادارے دی ریڈ کراس کے ترجمان ابوبکر تاراولی نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک 205 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔خدشہ ہے کہ اب بھی کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر لوگوں کو نکالنے کے کوشش کر رہے ہیں۔
ملک کے صدر ارنسٹ بائی ورما نے ٹی وی پر ملک کے نام پیغام میں اسے قومی آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رسپانس سینٹر بنایا گیا ہے۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ 3000 لوگ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
اس حادثے میں کم از کم 100 عمارتوں ڈوب گئی ہیں اور کئی تباہ ہو گئی ہیں۔شہر کے دو دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی ہلاکت کی خبریں مل رہی ہیں۔
سیرالیون کے نائب صدر وکٹر بو?یریفو نے اس حادثے میں سینکڑوں لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔جائے حادثہ پر موجود بی بی سی نے بتایا ہے کہ جس وقت لینڈ سلائیڈ آئی تو زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔یہ حادثہ پیر کی صبح دارالحکومت فریٹاؤن کے پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا۔مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


Share: