ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیٹوں پر ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی کے درمیان اختلافات نہیں، بی جے پی کیخلاف میدان میں اترنے کو تیار: جینت چودھری

سیٹوں پر ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی کے درمیان اختلافات نہیں، بی جے پی کیخلاف میدان میں اترنے کو تیار: جینت چودھری

Mon, 11 Mar 2019 00:54:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:10 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) قومی لوک دل کے نائب صدر جینت چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان سیٹ تقسیم کو لے کر کوئی اختلاف نہیں ہے اور تینوں سلسلہ ایک ساتھ بی جے پی کے خلاف میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت نے اپنی مرضی سے نہیں کیا ہے؛ بلکہ یہ کارکنوں کی رائے اور ان کی صوابدید کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایس پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد کے تحت متھرا، باغپت اور مظفرنگر لوک سبھا سیٹوں پر قومی لوک دل (آر ایل ڈی) کے میدان میں اتارنے کااعلان گزشتہ ہفتہ کیا تھا۔جینت چودھری نے کہا کہ:’ ان کے والد اور پارٹی صدر چودھری اجیت سنگھ نے مظفرنگر سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے،جبکہ وہ باغپت سے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متھرا سیٹ پر پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ تینوں جماعتوں کے کارکن عوامی سطح پر طویل عرصے سے چلی آ رہی سیٹ تقسیم کے مذاکرات میں کیسے شامل ہوں گے۔ جینت نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ علاقائی پارٹیوں کا ان کارکنوں کے ساتھ بہتر تال میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت نے اپنی مرضی سے نہیں کیا ہے بلکہ یہ کارکنوں کی رائے کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو بی ایس پی، ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم اور تال میل کے تئیں کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میدان ہمارے لئے پہلے ہی تیار ہے۔ اب ہمیں صرف مہم جاری رکھنی ہے۔ اتر پردیش میں کانگریس اور مہا گٹھ بندھن کے درمیان حکمت عملی پر سوال کئے جانے پر چودھری نے کہا کہ لکھنؤ میں حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بات کی گئی تھی اور انہیں اس بارے میں دیگر کوئی معلومات نہیں ہے۔ 


Share: