نئی دہلی:10 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابا ت کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس بار کل سات مراحل میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ پہلا مرحلہ 11 اپریل کو جبکہ آخری مرحلے 19 مئی کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ اس بار بھی ایسے ووٹروں کی تعداد بڑھی ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اتوار کو کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کرنے والوں کی تعداد تقریبا 90 کروڑ ہو گی۔ انہوں نے آئندہ انتخابات کو جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تقریباً 10 لاکھ پولنگ سٹیشن ہوں گے، جو 2014 کے عام انتخابات نو لاکھ سے زیادہ ہے۔ کل ووٹروں میں 1.50 کروڑ ووٹر 18۔19 سال عمر کے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے ایک بہت ہی جامع تیاری کی ہے۔اس انتخاب میں ووٹروں کی تعداد تقریبا 90 کروڑ ہو گی، جو 2014 کے 81.45 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اروڑہ نے کہا کہ انتخابات کے لئے تقریبا 10 لاکھ پولنگ سٹیشن ہوں گے، جو 2014 سے ایک لاکھ زیادہ ہیں ۔انتخابات کے لئے تمام پولنگ مراکز میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ کل 17.4 لاکھ وی وی پیٹ بھی استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخاب کرانے کے لئے وسیع تیاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن مانتا ہے کہ ووٹر لسٹ کی درستگی منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہے،اس سے قبل اتوار کو الیکشن کمیشن نے سات مراحل میں لوک سبھا انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا۔ وہیں 23 مئی کو انتخابات کے نتائج آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اتوار کو یہاں کہا کہ 91 نشستوں کے لئے (20 ریاستوں میں) پولنگ 11 اپریل کو، 97 سیٹوں کے لئے (13 ریاست) پولنگ 18 اپریل کو، 115 (14) کے لئے 23 اپریل کو، 51 ( ریاست) کے لئے چھ مئی کو، 59 (ریاست ) کے لئے ووٹنگ 12 مئی کو اور 59 سیٹوں (آٹھ ریاست) کے لئے ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بار ای وی ایم مشینوں کی حفاظت کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے، اور آج ہی سے ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہوگیا ہے ۔کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ۔ تمام امیدواروں کو اپنی ملکیت اور تعلیمی لیاقت کی تفصیلات دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال رات 10 سے صبح چھ تک بند رہیں گے۔ ہماری توجہ صوتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ سی آر پی ایف کو بڑی تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔