ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لینڈر پیس ڈیوس کپ ٹیم سے باہر، یوکی بھامبری اور ساکیت مانینی کی واپسی

لینڈر پیس ڈیوس کپ ٹیم سے باہر، یوکی بھامبری اور ساکیت مانینی کی واپسی

Mon, 14 Aug 2017 18:47:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ڈیوس کپ کی بات ہوتی ہے تو لینڈر پیس کا نام تو آ ہی جاتا ہے لیکن اس بار ڈیوس کپ میں لینڈر پیس نہیں نظرآئیں گے۔ایک سینئر کھلاڑی یوکی بھامبری نے ساکیت مانینی کے ساتھ ہندوستان کی ڈیوس کپ ٹیم میں واپسی کی جبکہ تجربہ کار لینڈر پیس کو اگلے ماہ کینیڈا کے خلاف ہونے والے مقابلے کے لئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ یوکی اور ساکیت کے علاوہ رام کمار رامناتھن اور روہن بوپنا کو مہیش بھوپتی کی قیادت والی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے پرجنیش گیشورن اور این شری رام بالاجی ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔ اس سال اپریل میں ازبکستان کے خلاف ہندوستان کے پچھلے مقابلے کے لئے 44 سال کے پیس کو 6 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن حالیہ کپتان بھوپتی نے انہیں آخری چار میں جگہ نہیں دی۔مایوس اورلینڈر پیس مقابلے کے درمیان ہی میدان سے چلے گئے جس کے بعد بھوپتی نے فیس بک پر انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی پیس کو آخری چار میں جگہ کا وعدہ نہیں کیا تھا اور ان کا مقابلے کے درمیان جانا تابوت میں آخری کیل تھا۔ حال میں دنیا کے 22 ویں نمبر کے کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دینے والے یوکی اور ساکیت دونوں چوٹوں کی وجہ سے ازبکستان کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
ان دونوں کے اے ٹی پی ٹور پر واپسی کے بعد ان ایڈمٹن میں 15 سے 17 ستمبر تک ہونے والے مقابلے کے لئے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں شامل دیگر واحد کھلاڑی رام کمار ہیں جنہوں نے کچھ وقت پہلے دنیا کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی ڈومینک تھیم کو شکست دی تھی۔ڈبلز اے ٹی پی رینکنگ میں ملک کے سینئر کھلاڑی بوپنا ڈبلز مقابلے کے لئے انتخاب تقریبا طے تھا۔ ڈیوس کپ میں سب سے زیادہ ڈبلز جیت کا ریکارڈ بنانے کے لئے پیس کو ایک اور جیت درکار ہے، اب انہوں نے اٹلی کے عظیم کھلاڑی نکولا پیتراگیلی کے برابر 42 جیت درج کی ہیں۔
 


Share: