ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مراٹھیوں کے جذبات کومجروح کرنے پر سامنا کے کارٹونسٹ نے مانگی معافی

مراٹھیوں کے جذبات کومجروح کرنے پر سامنا کے کارٹونسٹ نے مانگی معافی

Wed, 28 Sep 2016 17:49:39  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )یہاں جاری مراٹھا ریلیوں کی طرف اشارہ کرنے والا ایک کارٹون شائع کرنے کو لے کر شیوسینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘کے ایک دفتر پر ہوئے پتھراؤ کے ایک دن بعد آج کارٹونسٹ نے اپنے کارٹون کو لے کر معافی مانگ لی ہے ۔اس کارٹون کو لے کر مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں کافی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا ۔کارٹونسٹ سری نو اس پربھو د یسائی نے ’سامنا‘کے صفحہ اول پر شائع ہوئے بیان میں کہاکہ میرے کارٹون سے مراٹھا برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، لیکن میرا ارادہ کسی کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا، پھر بھی میں نادانستہ طورپر پہنچی ٹھیس کے لیے افسوس ظاہر کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ کارٹون کو لے کر تنازعہ غیر ضروری تھا، میں ایک آرٹسٹ ہوں اور کوئی سیاسی کارٹونسٹ نہیں۔اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں میرا ارادہ صرف لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا تھا اور اس وجہ سے ہی میں نے کارٹون بنایاتھا ۔حالانکہ انہوں نے الزام لگایا کہ مسئلے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا اور غیر ضروری طورپر شیوسینا اور سامنا کو اس میں گھسیٹا گیا.۔


Share: