کوناکری 7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی افریقی ملک گِنی میں ایک مسافر بس کے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز دارالحکومت کوناکری کے قریبی شہر ڈْبریکا میں پیش آیا جب ریت سے لدا ایک ٹرک اْس بس سے جا ٹکرایا جو لوگوں کو ایک شادی میں لے جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات بچے 10 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 27 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔