امپھال17دسمبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) منی پورمیں تامیگلونگ ضلع کے ننگکاؤں میں آج عسکریت پسندوں نے انڈین ریزرو بٹالین کی چھوٹی سی چوکی پر حملہ کیا اور وہ نو جدید ہتھیار اور گولہ بارود لے کر چلے گئے۔تقریباََ بارہ بجے مشتبہ عسکریت پسندوں نے چار ایس ایل آر، تین رائفل، ایک اے کے رائفل اور ایک دیگر خود کار اگنییاستر لوٹ لیا۔گزشتہ تین دنوں میں یہ سیکورٹی فورسز پر چوتھا حملہ ہے جن کے لے شبہ ہے کہ عسکریت پسندوں نے انہیں انجام دیا۔ان حملوں میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 14دیگر زخمی ہو گئے۔ان حملوں میں آج کا حملہ پہلا حملہ ہے جس میں ہتھیار لوٹ لیے گئے۔ویسے غیر مصدقہ خبر ہے کہ عسکریت پسند کل 20ہتھیار لوٹ کرچلے گئے۔