ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاراشٹر نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں سے ہندوستان چھوڑنے کو کہا

مہاراشٹر نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں سے ہندوستان چھوڑنے کو کہا

Fri, 23 Sep 2016 20:35:03  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)اری دہشت گرد حملے کے پیش نظر کشیدگی کے درمیان مہاراشٹر نونرمان سینا نے آج فواد خان جیسے پاکستان فنکاروں سے فوری طور ہندوستان چھوڑنے کو کہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسا نہیں ہونے پر ان کی شوٹنگ روکی جائے گی۔ایم این ایس کے سیکرٹری شالکنی ٹھاکرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہرہ خان، جو ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے اداکار فواد خان ہندوستانی فنکاروں کے مواقع چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں فنکاروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔کرن جوہر کی ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں فواد اسسٹنٹ کردار میں ہیں جو اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔ماہرہ ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ کے ساتھ اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔تاہم ممبئی پولیس نے فنکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔شالکنی نے بتایا کہ ان کی سکرین یونٹ نے تمام پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی فنکاروں کو خط لکھنا شروع کر دیاہے اور یہاں اداکاری کا کاروبار بند کرنے کے لئے کہا ہے، جن کا ملک مبینہ طور پر دہشت گردی کوا سپانسر کر رہا ہے۔شالکنی نے کہا کہ ہم فلم سازوں کو بھی خط لکھ کر پوچھیں گے کہ کس بنیاد پر وہ پاکستانی فنکاروں کو لے رہے ہیں، جبکہ ملک میں اتنے اداکار ہیں اور وہ مواقع حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔


Share: