ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وراٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کانپور آ سکتی ہیں انشکا

وراٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کانپور آ سکتی ہیں انشکا

Mon, 19 Sep 2016 17:28:47  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے 500ویں ٹیسٹ کے کپتان وراٹ کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لیے فلم اداکارہ انشکا شرما کے گرین پارک پہنچنے کی بحث ہے لیکن اس بارے میں اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن(یوپی سی اے ) کانپور پولیس کے ایس ایس پی اور ہوٹل منیجر گول مول جواب دے رہے ہے۔ذرائع کے مطابق کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی گرل فرینڈ اور فلم اداکارہ انشکا شرما ٹیسٹ میچ میں ایک دن کے لیے گرین پارک آ سکتی ہیں، اس بارے میں حالانکہ جب یوپی سی اے کے ڈائریکٹر راجیو شکلا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی دوست یا بیوی آ رہی ہے، اس کی اطلاع انہیں نہیں ہے۔اگر انشکا وراٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیسٹ میچ دیکھنے آ رہی ہیں ،تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کوئی بھی کسی کا جوش بڑھانے یا ٹیسٹ میچ دیکھنے آ سکتا ہے۔اس بارے میں جب کانپور پولیس کے ایس ایس پی شلبھ ماتھر سے پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں ہے، اگر کوئی بھی ذاتی طور پر میچ دیکھنے آتا ہے تو اس میں محکمہ پولیس کیا کرے گا، اگر انشکا کے لیے سیکورٹی کا مطالبہ کیا جائے گا تو کانپور پولس انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔اس بارے میں ہوٹل کے منیجر وکاس میہروترا سے جب پوچھا گیا کہ کیا انشکا کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ہوٹل میں الگ سے کمرہ بک کیا گیا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی اور یوپی سی اے نے 10کمرے ہوٹل میں بک کروارکھے ہیں۔اب یہ کمرے کس کو دئیے جانے ہیں، انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انشکا کے لیے الگ سے کمرہ بک نہیں کیا گیا ہے۔


Share: