نئی دہلی:09 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اوپر بھارت نے دو نہیں بلکہ تین سرجیکل اسٹرائیک کئے ہیں ۔ پہلا اڑی حملے کے بعد، دوسرا پلوامہ کے بعد لیکن تیسرے سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا؛بلکہ اس کو ’گول ‘ کرگئے ۔ منگلور میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ تین سرجیکل اسٹرائیک ہوئے ۔ ابھی دو کی معلومات ہی دوں گا، تیسرے کی نہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے 3 بار سرحد عبور کرکے کامیابی سے سرجیکل اسٹرائیک کئے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ :’ بھارت ابھی کمزور نہیں رہا ہے ۔ واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں ہوئے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کی طرف سے پاکستانی حدود میں جیش محمد کے عسکری تربیت گاہ پر حملہ کیا تھا۔واضح ہو کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن27 فروری کو صبح تقریبا دس بجے پاکستانی فضائیہ کے فائٹر پلین کا پیچھا پاکستان کی سرحد میں جا گھسے تھے۔ پاکستان کے ایف ۔16 کو مار گرانے کے بعد ابھی نندن کا ہوائی جہاز بھی کریش ہو گیا۔ اس کی وجہ سے انہیں پیراشوٹ کی مدد سے اترنا پڑاتھا جو کہ بدقسمتی سے پاکستانی حدود میں اتر گیا تھا، بعدا زاں’ ابھی نندن ‘کو پاکستانی آرمی نے اپنی حراست میں لے لیا تھا ؛لیکن تقریبا 60 گھنٹے بعد پاکستان نے انہیں رہا کردیا ۔