پنڈوچیری،21دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے مرکزکے زیرانتظام ریاست پنڈوچیری میں سرکاری ملازمتوں میں معذورافراد کے لئے تین فیصد ریزرویشن لاگو کرنے کا آج اعلان کیا ہے۔معذورافراد کے لئے ایک پروگرام میں ریزرویشن پر پنڈوچیری حکومت کے حکم کی کاپی جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی تاخیر کے بعد حکم کو نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا مرکزی ایکٹ کی دفعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔بیدی نے وزیر اعلی نارائن سامی کی قیادت والی موجودہ حکومت کو معذورافراد کے فوائد والے احکامات کو لاگو کرنے کے لئے مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ معذورافراد کو صرف سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے کوشش نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ جہاں بھی ممکن ہو آپ کو مہارت کی ترقی حاصل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مرکز اور مرکزکے زیرانتظام ریاست کی حکومت مہارت کی ترقی کو فروغ دینے کی بڑی منصوبہ بندی اور خودکارملازمت منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے جو لوگ آگے آ رہے ہیں، ان کے لئے کافی رقم بھی دستیاب ہے۔