ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / چھتیس گڑھ اسٹیل پلانٹ میں ہوئے دھماکے میں 7 ملازمین زخمی

چھتیس گڑھ اسٹیل پلانٹ میں ہوئے دھماکے میں 7 ملازمین زخمی

Sat, 24 Sep 2016 19:29:00  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ ا سٹیل پلانٹ میں ہوئے ایک دھماکے میں کم از کم سات ملازمین زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔رائے پور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو شکلا نے بتایا کہ واقعہ کل رات تلڈا تھانہ علاقے میں واقع بجرنگ ا سٹیل میں اس وقت ہوا جب ملازمین فرنس کے قریب کام کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق رات کی شفٹ کے دوران ملازمین اپنے کام میں مصروف تھے، جب اچانک بھٹی کے چیمبر میں دھماکہ ہوا۔اس سے گرم سیال ان پر گر گیا اور وہ جھلس گئے۔رائے پور کلکٹر او پی چودھری اور سپرنٹنڈنٹ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں سات ملازمین زخمی ہو گئے تھے جنہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔شکلانے کہاکہ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ دو زخمی 80فیصد تک جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت سنگین ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی اصلی وجہ تلاش کرنے کے لئے پولیس ٹیم اور ماہرین کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ شکایت درج کر لی گئی ہے اورتفتیش جاری ہے۔


Share: