ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کارتی چدمبرم پر کس رہا ہے ای ڈی کا شکنجہ

کارتی چدمبرم پر کس رہا ہے ای ڈی کا شکنجہ

Wed, 06 Mar 2019 00:55:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:05 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم ایئرسیل میکسس معاملے میں پھنستے جا رہے ہیں۔آج ای ڈی نے انہیں تفتیش کے لئے بلایا ۔ویسے اس سے پہلے بھی کئی بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔بتا دیں کہ یہ پوچھ گچھ کورٹ کے حکم کے مطابق ہو رہی ہے۔کورٹ نے کارتی کی گرفتاری کو فی الحال 8 مارچ تک ٹال دیا ہے۔آئی این ایکس میڈیا کیس سال 2007 کا ہے،جب یہ الزام لگا تھا کہ اس کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔
آئی این ایکس نے کارتی چدمبرم کے بہانے سال 2007 میں ان کی کمپنی کی طرف سے توڑے گئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین کو دبانے کی سازش رچی۔آئی این ایکس نے 305 کروڑ کی بھاری بھرکم غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی لیکن منظوری ملی تھی صرف 4.62 کروڑ روپے کی،الزام تھا کہ کارتی چدمبرم نے آئی این ایکس کی مدد کرنے کے لئے ایف آئی پی بی کے اوپر دباؤ بنایا اور اس کی وجہ اس وقت وزیر خزانہ پی چدمبرم تھے، تو ان پر بھی اس میں شامل ہونے کے الزام تھے۔


Share: