ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملہ: دہشت گرد ’بریٹن ٹرنٹ‘ اپنی پیروی خود کرے گا 

کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملہ: دہشت گرد ’بریٹن ٹرنٹ‘ اپنی پیروی خود کرے گا 

Tue, 19 Mar 2019 02:53:54  SO Admin   S.O. News Service

کرائسٹ چرچ :18 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں پر دہشت گردانہ حملہ انجام دے کر 50نمازیوں کو شہید کرنے والا آسٹریلوی دہشت گردنے اپنے وکیل کو ہٹا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی پیروی خود کرے گا۔ عدلیہ نے اس کے لیے بطور وکیل رچرڈ پیٹرس کو مقرر کیا تھا اورانہوں نے ابتدائی سماعت میں اس کی نمائندگی بھی کی تھی ۔پیٹرس نے پیر کو بتایا کہ ملزم دہشت گرد بریٹن ٹرنٹ نے اشارہ دیا ہے کہ اسے وکیل کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں اپنی پیروی خود کرنا چاہتا ہے۔وہیں پیٹرس نے اس کی صحت کے بارے میں کہا کہ ملزم مکمل طور ہوشیار اور بیدار نظر آتا ہے وہ کسی ذہنی مسئلہ سے متاثر نہیں لگتا ہے اور اپنے ارد گرد کی تمام اشیاء سے واقف بھی ہے ۔ ادھر دہشت گرد کو بندوق فروخت کرنے والے پیر کو کہا کہ 50 لوگوں کی شہادت کے پیچھے اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ گن سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے خونی دہشت گرد کو چار ہتھیار اور کارتوس فروخت کئے جانی کی تصدیق کی، لیکن اموات کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا۔ اس نے کہا کہ : ’ ہمیں اسلحہ لائسنس ہولڈر کے بارے میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں لگا تھا۔ بندوق بیچنے والے نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کی درخواست کی تفتیش پولیس اور اس سے متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے ۔


Share: