ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گجرات میں ایک بھجیاوالے کے پاس سے600 کروڑ جائیداد برآمد ہونے پرہلچل؛ بی جے پی لیڈروں کے ساتھ تصاویر وائرل

گجرات میں ایک بھجیاوالے کے پاس سے600 کروڑ جائیداد برآمد ہونے پرہلچل؛ بی جے پی لیڈروں کے ساتھ تصاویر وائرل

Tue, 20 Dec 2016 23:17:16  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد،20/دسمبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)چائے اور بھجیاوالے سے فائنانسر بنا 50 سالہ ایک شخص اب انکم ٹیکس محکمہ کے گھیرے میں آگیا ہے۔ سورت میں تقریبا 25سال پہلے اس بھجیاوالے نے چائے فروخت کرتے ہوئے اپنی کمائی شروع کی تھی، مگراب وہ سنسنی خیز خلاصوں سے موضوع بحث بناہوا ہے۔نوٹ بند ی کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ سے زیادہ کی رقم جمع کرنے پر انکم ٹیکس کی نظر میں آنے ولا کشور بھجیاوالا کے پاس سے اب تک اتنی مقدار میں مال ضبط ہوا ہے کہ لوگ حیران ہیں کہ چائے والے کے پاس اتنی کثیر رقم کیسے جمع ہوئی۔ ۔گزشتہ چار دنوں میں انکم ٹیکس محکمہ نے بھجیاوالا کے پاس سے تقریبا 6.5 کروڑ روپے کیش ضبط کیا ہے جس میں سے 1.4کروڑ 2000روپے کے نوٹوں کی شکل میں ہے۔بھجیاوالا کے اپنے، خاندان اور ساتھیوں کے نام پر کل 40 بینک اکاؤنٹ اور ایک درجن سے زیادہ لاکرس ملے ہیں،ان لاکروں میں 50 کلو چاندی، کئی کلو سونا اور 1.39کروڑ روپے کے ہیرے بھی ملے ہیں۔ ضبط کئے گئے دستاویزات سے لگائے گئے اندازے کے مطابق اب تک سامنے آئے بھجیاوالے کی کل جائیداد 600 کروڑ کے آس پاس ہے، لیکن بھجیاوالا مکمل طور خاموشی سادھے ہوئے ہے،وہ میڈیا سے بچ رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق، اب بھی کئی دستاویزات کھنگالے جا رہے ہیں،اس درمیان مرکزی وزیر پرشوتم روپالا سمیت کئی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ کشور بھجیاوالا کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں، لیکن پارٹی اس پورے تنازعہ سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو اتنے بڑے پیمانے پر ملی غیر اعلانیہ جائیداد نے چونکا دیا ہے،اس کے لیے بڑی تشویش کا موضوع یہ بھی ہے کہ ضبط رقم میں 1.4 کروڑ روپیہ 2000کے نئے نوٹ ہیں۔
 


Share: