ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان کے سامنے جنگ آخری قدم ہونا چاہئے:دگ وجے

ہندوستان کے سامنے جنگ آخری قدم ہونا چاہئے:دگ وجے

Sat, 24 Sep 2016 20:43:48  SO Admin   S.O. News Service

پنجی، 24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ ہندوستان کے لئے آخری اقدام ہونا چاہئے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔انہوں نے یہاں کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے الگ نامہ نگاروں سے کہا کہ دونوں ملک جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں،لہذا، جنگ ہندوستان کے لئے آخری اقدام ہونا چاہئے،بات چیت اورپاکستان پر دباؤ ڈالنے کی ساری کوششیں کی جانے چاہئیں۔سنگھ نے کہا کہ ہو یہ رہا ہے کہ روس جیسا ملک جو ہمیشہ ہمارا دوست رہا ہے، وہ بھی اب پاکستان کے ساتھ جنگی مشق کر رہا ہے، جو ماضی میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ یہ تشویش کے علاقے ہیں جس پربی جے پی کی قیادت والی حکومت کو غور کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ہم سب کیلئے تشویش کا موضوع ہے۔سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بیرونی اور اندرونی سیکورٹی کے معاملات میں اقتدار میں بیٹھی حکومت کی حمایت کی ہے،اب، کانگریس پارٹی کو دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کیلئے مہم چلانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہو رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہے اور پاکستان میں واقع تنصیبات کے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ٹھوس ثبوت لانا ہے۔پاکستان نے کہا کہ یہ جیش محمد تھی، جس نے اس کو(اڑی حملے کو)انجام دیا ہے۔جیش محمدکے چیف اظہر مسعود کو این ڈی اے حکومت نے انڈیا ایئر لائنز کے طیارے کے اغوا کیس میں آزاد کیا تھا۔کانگریس پارٹی نے کبھی بھی ویسے لوگوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے پر رہتے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف جارحانہ بیان دیا تھا ۔سنگھ نے دعوی کیا کہ لیکن مودی اب، جب اقتدار میں ہیں تو سنگھ کی طرح ایک ہی ہیں۔


Share: