بوڈاپیسٹ25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں میں ہفتے کی شب ایک دھماکے کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکا شہر کے کاروباری علاقے میں ایک مصروف مقام پرہوا۔اتوار کے روز پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال اس دھماکے کی وجوہات اور اسباب معلوم نہیں ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد جائے واقعہ کو بلاک کر دیا گیا ہے جب کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں۔