گروگرام ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دوسری ہند۔بھوٹان بگ بور نشانے بازی چیمپئن شپ میں ہیرا سنگھ نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ٹیم مقابلے میں ہیرا سنگھ، پردیپ مہادیو اور کیلاش چند کی ٹیم نے 1647 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ہندوستانی شوٹر تین سو میٹر سٹینڈرڈ رائفل پوزیشن مقابلے کے ذاتی اور ٹیم مقابلوں میں چھائے رہے۔ پیر کو 300 میٹر سٹینڈرڈ رائفل پوزیشن مقابلے میں طلائی تمغہ کے لئے ہیرا سنگھ اور راہل پونکا کے درمیان انتہائی قریبی مقابلہ ہوا۔ہیرا نے 559 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، تو راہل پونیا کو 558 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ ملا۔