ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یاسین ملک کی پارٹی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد

یاسین ملک کی پارٹی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد

Sat, 23 Mar 2019 02:39:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:22 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  مرکز نے یاسین ملک کی قیادت میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو جمعہ کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ تنظیم پر جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو مبینہ طور پر فروغ دینے کے لئے پابندی لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم پر غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس کے سربراہ یاسین ملک گرفتار ہیں اور فی الحال وہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں بند ہیں۔ یہ جموں و کشمیر میں دوسری تنظیم ہے جس پر اس ماہ قدغن نافذ کی گئی ہے ۔اس سے قبل مرکزی سرکار نے ’جماعت اسلامی جموں و کشمیر ‘پر پابندی لگا ئی تھی ۔ 


Share: