ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یاسین ملک کے دفاع میں اتریں محبوبہ مفتی، ’ جے کے ایل ایف پر پابندی بے فائدہ ہے ‘ : محبوبہ مفتی 

یاسین ملک کے دفاع میں اتریں محبوبہ مفتی، ’ جے کے ایل ایف پر پابندی بے فائدہ ہے ‘ : محبوبہ مفتی 

Sat, 23 Mar 2019 02:33:57  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:22 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر قدغن نافذ کردی ہے ۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے علیحدگی پسند لیڈر یسین ملک کا دفاع کیا ہے۔مرکزی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف مخالف قانون کے تحت علیحدگی پسند لیڈر یسین ملک کی پارٹی پر پابندی لگائی تو محبوبہ مفتی نے کہا کہ یاسین ملک نے جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کافی پہلے تشدد ترک کرچکے تھے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی پر پابندی لگانے سے کیا حاصل ہوگا۔ اس طرح کے فیصلوں سے کشمیر صرف ایک کھلی جیل میں تبدیل ہو جائے گا ۔ واضح کہ مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گابا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جے کے ایل ایف پر قدغن نافذ کردی گئی ہے ،کیونکہ حکومت دہشت گردی کو بالکل برداشت نہیں کر سکتی۔ دہشت گردی کو فروغ دینے میں جے کے ایل ایف کا ہاتھ ہے اور یہی تنظیم کشمیری پنڈتوں کے فرار کے لئے بھی ذمہ دار ہے ۔کئی بار محبوبہ مفتی نے یاسین ملک کا دفاع کیا اور حراست میں لئے جانے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد علیحدگی پسندوں پر مرکزی حکومت کی سختی اور یاسین کو حراست میں لئے جانے پر کہا تھا کہ اس طرح سے مرکز ی سرکار کی ’من مرضی‘ جموں و کشمیر میں مسائل کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے ۔ 


Share: