ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یورو فائنل میں فرانس کا سامنا رونالڈو اینڈ کمپنی سے

یورو فائنل میں فرانس کا سامنا رونالڈو اینڈ کمپنی سے

Sat, 09 Jul 2016 18:43:05  SO Admin   S.O. News Service

پیرس،9جولائی(آئی این ایس انڈیا)کرسٹیانو رونالڈو کے بہترین فارم کی بدولت اعتماد سے لبریز پرتگال یورو 2016فٹ بال فائنل میں میزبان فرانس کو خطاب جیتنے سے روکنے کیلئے سخت چیلنج پیش کرے گا۔گزشتہ نومبر میں جرمنی کے خلاف نمائشی میچ کے دوران اس اسٹیڈیم پر خود کش حملہ ہوا تھا۔پیرس میں مختلف مقامات پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں 130افراد ہلاک ہو گئے تھے۔فرانس نے جرمنی کوشکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے اور اب اس کی نظریں 1984یورو چمپئن شپ اور 1998ورلڈ کپ کے بعداپنی سرزمین پر تیسرا بڑا ٹائٹل جیتنے پر ہے۔فرانس کے کوچ ددیر دیس چیمپس نے کہا کہ فرانس میں خوشی کا ماحول ہے،یہ حیرت انگیز کہانی ہے،میرے پاس فرانس کے سارے مسائل کو حل کرنے کی طاقت نہیں ہے لیکن ہم لوگوں کو غموں کو بھلانے میں مددکر سکتے ہیں۔فرانسیسی اسٹرائیکر اتون گریجمین کے لیے یہ میچ کافی اہم ہے۔چیمپئنز لیگ فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کی جانب سے رئیل میڈرڈ کے خلاف پنالٹی چوکنے والے گریجمین کی اس ٹورنامنٹ میں آغاز بھی خراب رہا تھا لیکن وہ ٹورنامنٹ کے سٹار بن کر ابھرے۔انہوں نے آئر لینڈ، آئس لینڈ اور جرمنی کے خلاف گول کئے،اب تک 6 گول کر چکا یہ کھلاڑی گولڈن بوٹ کا دعویدار ہے۔دوسری طرف رونالڈو نے ویلز کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار گول کرکے ٹیم کو 2.0سے جیت دلائی تھی۔فروری میں 31برس کے ہونے جا رہے رونالڈو کو بخوبی علم ہے کہ ان کے پاس ملک کو پہلا بڑا بین الاقوامی خطاب دلانے کا اس سے بہتر موقع نہیں ہو گا۔فرانس کے خلاف وہ ابھی تک جیت درج نہیں کر سکے ہیں۔پرتگال 1975سے لے کر اب تک فرانس سے 10میچ ہار چکا ہے۔


Share: