ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / چین سے تنازعہ کے درمیان سکم کے وزیراعلی بولے سینڈوچ بننے کے لئے نہیں جڑے تھے ہندوستان سے

چین سے تنازعہ کے درمیان سکم کے وزیراعلی بولے سینڈوچ بننے کے لئے نہیں جڑے تھے ہندوستان سے

Thu, 06 Jul 2017 20:07:00  SO Admin   S.O. News Service

سکم ،6جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور چین کے درمیان مسلسل تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے، جمعرات کو چین کے سرکاری اخبار نے لکھا ہے کہ چین کو سکم پالیسی پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔اخبار نے لکھا ہے کہ بیجنگ کو آزادانہ سکم کا مطالبہ کرنا چاہئے۔اسی درمیان اب سکم کے وزیر اعلی پون چاملنگ کا بھی بیان آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سکم کے لوگ چین اور بنگال کے درمیان سینڈوچ بننے کے لئے ہندوستان سے نہیں جڑے تھے۔
انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ایک خبر کے مطابق، ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ سکم کو گزشتہ 30سالوں میں دارجلنگ کی مخالفت کے سبب تقریبا 60000کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔غور طلب ہے کہ سکم ہندوستان کے ساتھ 1975میں منسلک کیا گیا تھا۔چاملنگ ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر اپنا 5واں دور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ناتھ لا بارڈر پر دباؤ بن رہا ہے، وہیں دوسری طرف سلی گڑی سے کہا جا رہا ہے کہ وہ سکم میں پٹرول اور کھانا نہیں آنے دیں گے۔
گزشتہ دنوں سکم سیکٹر کے ڈوگلاگ میں چین کی جانب سے سڑک بنانے کی ہندوستانی فوجیوں نے مخالفت کی۔اس کے بعد چینی فوجیوں نے سکم سیکٹر میں ہندوستان کے دو بنکروں کو توڑ دیا،چین اسے اپنی حد میں بتا رہا ہے۔ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوج کی اس کارروائی کی مخالفت کی۔اس کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی آمنے سامنے کھڑے ہیں۔دراصل چین سرحد پرہندوستان نے اپنی تیاریاں مضبوط کی ہیں۔پرانے بنکروں کی جگہ نئے بنکروں کی انڈین آرمی کے تعمیراتی کاموں کو چین ہضم نہیں کرپا رہا ہے اور اسے اکسانے والی کارروائی بتا رہا ہے۔


Share: