ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  اتراکھنڈ میں اعلیٰ برداری کے ہاتھوں پیٹے گئے دلت نوجوان کی  موت 

 اتراکھنڈ میں اعلیٰ برداری کے ہاتھوں پیٹے گئے دلت نوجوان کی  موت 

Mon, 06 May 2019 02:43:58  SO Admin   S.O. News Service

دہرادون :05 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں اعلی ذات کے کچھ لوگوں نے کچھ دن پہلے 23 سال کے جس دلت نوجوان کی اپنے سامنے کھانا کھانے پر مبینہ طور پر پٹائی کر دی تھی، اس کی اتوار کو موت ہو گئی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ دلت نوجوان جتیندر کو ’نچلی ذات کا ہونے کے بعد بھی اپنے سامنے کھانا کھاتے دیکھ کر اعلی ذات کے کچھ لوگوں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے نوجوان کی پٹائی کر دی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ 26 اپریل کوایک شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ پٹائی سے جتیندر شدید زخمی ہو گیا اور نو دنوں کے علاج کے بعد دہرادون کے ایک ہسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جتیندر کی بہن کی شکایت کی بنیاد پر سات افراد کے خلاف ایس سی، ایس ٹی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔


Share: