نئی دہلی:05 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ تعلیم کو کبھی سیاست کا موضوع نہیں بنایاگیا اور نہ ہی اسے سیاست میں اہمیت دی گئی۔یہ بات آج یہاں انہوں نے انڈین مسلم انٹیکچول فورم کے تحت منعقدہ”مسلمانوں کی ترقی بذریعہ تعلیم“کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ان پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ(عام آدمی پارٹی) تعلیم پر سیاست کر رہی ہے جب حقیقت میں یہی ہونا چاہئے کہ تعلیم پر نہ صرف سیاست کی جائے بلکہ تعلیم کوسیاست کا موضوع بنایا جائے۔