ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  وجے گوئل نے سائیکل ریلی نکالی

 وجے گوئل نے سائیکل ریلی نکالی

Mon, 29 Apr 2019 01:18:53  SO Admin   S.O. News Service

 نئی دہلی: 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر وجے گوئل نے اتوار کے روز یہاں خود سائیکل چلاکر ریلی نکالی اور دلی کے عوام سے وزیراعظم نریندرمودی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی۔مسٹر گوئل نے عام آدمی پارٹی کے باغی لیڈر کپل مشرا، اتوار سنگھ اور دیگر نوجوانوں کے ساتھ سائیکل چلائی اور راجدھانی کے مختلف علاقوں میں بی جے پی کے لئے ووٹ مانگے۔ سائیکل ریلی میں شامل نوجوانوں نے ووٹروں سے کمل کے نشان پر مہر لگاکر مسٹر مودی کو حمایت دینے کی اپیل کی۔یہ ریلی مسٹر گوئل کی رہائش گاہ 10 اشوک روڈ سے صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی۔ اس سائیکل ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی دلی کے تین لوک سبھا حلقوں نئی دہلی، چاندنی چوک اور مشرقی دلی کے مختلف علاقوں سے ہوکر گزری۔دلی میں لوک سبھا کی سات سیٹیں ہیں اور 2014 کے انتخابات میں ان سبھی سیٹوں پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار فاتح رہے تھے۔ اس بار بی جے پی امیدواروں کا سامنا دلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت، اجے ماکن اور جے پی اگروال جیسے کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں سے ہے۔ کئی سیٹوں پر سہ رخی مقابلہ ہے۔ دلی میں چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔


Share: