ملبورن،6جون؍(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں کم ازکم تین افراد مارے گئے ہیں۔ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ اور تسمانیہ میں مزید احتیاطی تدابیر کر لی ہیں۔ ویک اینڈ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز میں چھیاسی ہزار مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طوفانی موسم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہو سکتے ہیں۔