ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / آسٹریلیا کو خوب پریشان کر چکے امیش یادو کو سابق تیز گیندباز ظہیر خان نے دیا مشورہ

آسٹریلیا کو خوب پریشان کر چکے امیش یادو کو سابق تیز گیندباز ظہیر خان نے دیا مشورہ

Sun, 02 Apr 2017 21:24:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں ٹیم انڈیا کی جانب سے اسپنروں نے جہاں اہم کردار ادا کیا، وہیں تیز گیند بازوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔یہاں تک کہ ہندوستان کے تیز گیندباز آسٹریلیائی تیز گیند بازوں سے بھی بہتر نظر آئے، جو عام طور پر دیکھنے کو نہیں ملتا۔خاص طور سے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز امیش یادو نے کیریئر کی بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس سے پہلے کی سیریز میں وہ اتنے مؤثر نہیں نظر آئے تھے، ان کے سامنے تیز گیند بازی کو کھیلنے میں مہارت رکھنے والے ڈیوڈ وارنر، اسٹیوا سمتھ جیسے بلے باز بھی جدوجہد کرتے نظر آئے۔اب ان کے آئی پی ایل کے دوران آرام کی خبریں آ رہی ہیں، وہیں ٹیم انڈیا کے بائیں ہاتھ کے سابق تیز گیندباز ظہیر خان نے امیش یادو کو طویل عرصے تک فٹ رہنے کے لیے خصوصی مشورہ دیا ہے۔

ہندوستان کے سابق تیزگیندباز ظہیر خان نے گھریلو ٹیسٹ سیشن میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی میں امیش یادو کی شراکت کو شاندار بتایا، ساتھ ہی مشورہ دیا کہ پریکٹس سیشن میں فٹنس کی سطح برقرار رکھنے کے لیے میچ کھیلنے سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہوتا ہے اور امیش کو اس پر توجہ دینی چاہیے ۔ظہیر سے پوچھا گیا تھا کہ ٹیسٹسیشن میں 356کے قریب اوور پھینکنے کے بعد امیش یادو پر کس طرح کی ذمہ داری ہو گی ؟۔انہوں نے کہاکہ آپ کا چوٹوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا،آپ محض اتنا کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی طرف سے بہترین تیاری کریں، جب میں کھیلتا تھا تو میں زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنا پسند کرتا تھا۔ظہیر خان نے پریکٹس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امیش یادو کو آرام کے بجائے کھیل پر توجہ دینی چاہیے ۔ظہیر نے یہ بھی کہا کہ جتنی زیادہ گیندبازی کی جاتی ہے، اتنی ہی فٹنس بڑھتی ہے۔


Share: