میلبورن،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق سپن بالر کیری اوکیفی نے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی صلاحیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کیری کی براہ راست رائے ہے کہ سمتھ میں کپتانی والے تیور نہیں ہیں اور ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے کئی مواقع پر تل کا تاڑ بنایا، اگرچہ کیری اوکیفی نے کہا کہ ا سٹیو سمتھ نے پوری ایمانداری کے ساتھ ٹیم کو قیادت دینے کی کوشش کی لیکن کپتانی کے دباؤ بھرے کام کے لحاظ سے وہ انتہائی پرجوش ہیں۔ فاکس سپورٹس کے پروگرام میں کیری اوکیفی نے کہا کہ وہ (اسمتھ) محاذ سے قیادت کرتا ہے لیکن ہماری ٹیم کا کپتان ہونے کے لئے کیا اس کے تیور صحیح ہیں؟ شاید نہیں، کیونکہ وہ بہت جذباتی ہے، میدان پر کئی بار اس نے ہر بات پر رد عمل کا اظہار کیا۔مرلی وجے کے ایک کیچ لپکنے کا دعوی کرنے پر اسمتھ کو گالی دیتے کیمرے نے قید کر لیا۔ کیری اوکیفی نے کہا کہ وہ کیچ صاف نہیں تھاس پر اسمتھ نے برا بھلا کہا،یہ کافی جذباتی ہو جاتا ہے۔